فوجی حکمتِ عملی کے لحاظ سے آبنائے ہرمز اتنی اہم کیوں ہے؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ، ایران کشیدگی: فوجی حکمتِ عملی کے لحاظ سے آبنائے ہرمز اتنی اہم کیوں ہے؟

خلیجِ عمان میں دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بننے کے بعد دو تیل بردار ٹینکروں کو چھوڑنے والے عملے کے درجنوں افراد کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ فوجی حکمتِ عملی کے لحاظ سے کرہِ ارض پر موجود سب سےاہم آبی راستے، آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا۔

تیل کے لحاظ سے آبنائے ہرمز دنیا کا سب سے اہم مقام ہے۔ اس خطے میں کوئی بھی بحران دنیا بھر کو کیسے متاثر کرے گا؟