گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں

گذشتہ ہفتے کی اہم سرخیوں کے بارے میں بتانے والی چند تصاویر۔

تصویر کے کاپی رائٹ Boris Horvat / AFP
Image caption گذشتہ ہفتے یورپ کو سخت گرمی کا سامنا رہا۔ فرانس میں درجہ حرارت 45.8 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس تصویر میں پرتگالی فنکار پٹریشیا سونا کی چھتریوں کی آرٹ انسٹالیشن کے نیچے گرمی سے پناہ کے لینے والا ایک شخص۔
تصویر کے کاپی رائٹ Stefan Rousseau / PA
Image caption اوساکا میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور روسی صدر پوتن کے درمیان ملاقات کچھ اس انداز میں ہوئی۔ اس ملاقات کے درمیان ٹریزا مے نے پوتن سے کہا کہ روس کو اپنی ’غیر ذمہ دارانہ اور عدم استحکام پھیلانے والی‘ سرگرمیاں بند کرے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Chris Jackson / Reuters
Image caption برطانیہ میں بچوں کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے ایکشن فار چلڈرین کی ایک ورکشاپ میں ڈچیز آف کیمبرج نے ایک بچی کو یوں گلے لگایا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Kevin Lamarque / Reuters
Image caption جرمن چانسلر آنگیلا میرکل اوساکا میں ہونے والے جی20 جلاس میں پہنچیں۔ اس سے قبل انہیں آٹھ روز کے اندر اندر دوسری بار کانپتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں فکر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Massimo Pinca / Reuters
Image caption اتالوی شہر جینوآ میں مورانڈی پل کے بقیہ حصے کو ختم کرنے کے لیے دھماکہ کیا گیا۔ تقریباً ایک سال قبل اس پل کا ایک حصہ گر جانے کی وجہ سے 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Spencer Platt / Getty Images
Image caption نیو یارک کی گے بار میں سنہ 1969 میں پڑنے والے چھاپے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کچھ ایسے افراد بھی شامل ہوئے جو چھاپے کے وقت وہاں موجود تھے۔ اسے امریکہ میں ہم جنس افارد کے حقوق کے مطالبے کی محم کے آغاز کی تاریخ بھی مانا جاتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Ranita Roy / Reuters
Image caption انڈین شہر ڈارجیلنگ میں دو فٹ گیج کی ریل لائن پر بھاپ انجن والی ٹرین گھوم نامی علاقے میں بازار کے درمیان سے گزرتی ہے۔ یہ ریلوے لائن سنہ 1879 میں بچھائی گئی تھی جس کا شمار یونیسکو کے عالمی ورثوں میں ہوتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Philippe Wojazer / Reuters
Image caption پیرس کے پلاس ڈی لا کونکورڈ میں فرانس کی بی ایم ایکس ٹیم کا ایک فرد ہنر کی نمائش کرتا ہوا۔ سنہ 2024 میں ہونے والے اولمپک مقابلوں سے پہلے اس علاقے کو اولمپک پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Thilo Schmuelgen / Reuters
Image caption جرمنی میں گارزویل کے علاقے میں کوئلے کی کان کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا۔ وہ احتجاج میں کان میں بھی داخل ہو گئے۔ پولیس کہ مطابق یہ ایک خطرناک قدم تھا۔ جرمنی نے سنہ 2050 تک کاربن نیوٹڑل ہونے کا عظم کیا ہے۔ لیکن ماحولیاتی کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ بہت زیادہ وقت ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Jim Dyson / Getty Images
Image caption برطانیہ کے پلٹن نامی گاؤں میں گلاسٹنبری فیسٹیول کا لطف اٹھانے آنے والے افراد۔ یورپ میں گرمی بڑھنے کے باعث یہاں آنے والے افراد کو پانی اور سن سکرین مفت دیا گیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ G20 HANDOUT/EPA
Image caption اوساکا میں جی 20 اجلاس میں بین الاقوامی رہنماؤں کی بیگمات اور شوہر بھی شامل ہوئے۔ یہ تصویر ایک مندر کی ہے۔

اسی بارے میں