پاکستان میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بند

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

سمندر میں بچھی ہوئی انٹر نیٹ کی بڑی بڑی تاروں میں خرابی کی وجہ سے منگل کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ہم افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں بین الاقوامی زیر آب کیبلز میں خرابی کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔‘

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیکنیکل ٹیم اس مسئلے کو حل کر کے انٹرنیٹ سروسز پوری طرح بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’آپ کو اگر کسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ہم اس پر معذرت خواہ ہیں ۔‘

اسی حوالے سے مزید پڑھیے

انٹرنیٹ ایک دن کے لیے کٹ جائِے تو؟

پیر کی شام انٹرنیٹ کو آخر ہو کیا گیا تھا۔۔۔

کیا پاکستانی صارف ہیکرز کا آسان ہدف ہیں؟

اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر پی سی ایل کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا جہاں صارفین ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے۔

اسی بارے میں