#KFCWedding: جنوبی افریقہ میں کے ایف سی میں شادی کی پیشکش، جوڑے کی موجیں

جوڑا تصویر کے کاپی رائٹ Twitter/@Kmalobola

جنوبی افریقہ میں لوگ ایک ایسے جوڑے کو شادی میں مدد کی پیش کش کر رہے ہیں جن کی معروف فوڈ چین کے ایف سی میں کھانا کھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیل پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں ایک لڑکے کو اپنے گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایک لڑکی کو انگوٹھی پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کے ایف سی نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور عوام سے اس جوڑے کو تلاش کرنے میں مدد مانگی تھی۔

مزید پڑھیے

تقسیم کی ایک نامکمل محبت کی کہانی

ایک پناہ گزین اور قوم پرست کی محبت کی کہانی

جنگ کے دنوں میں محبت

ٹوئٹر پر اس پوسٹ کو 17000 سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا جس کے بعد ہیش ٹیگ #KFCProposal اور #KFCWedding ٹرینڈ کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر کے ایف سی کی پوسٹ کے بعد جلد ہی اس جوڑے کی شناخت ہوگئی اور ان کا نام بھٹ ہیکٹر اور نونہلانہلہ ہے۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے دیگر لوگ انھیں شادی میں مدد کی پیشکش کرنے لگے جس میں لوگوں نے جوڑے کے لیے شادی کی جگہ، ہنی مون اور شادی کے دن پرفارمنس تک کی پیشکش کر دی۔

مشہور گلوکار زیکس بنتونی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’میں شادی کے دن بغیر کسی فیس پرفارم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter/@ZakesBantwiniSA

اس کے بعد مشہور کمپنیوں نے تحائف کی بارش کر دی۔

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی آڈی نے بھی موقع کے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ 'ہنی مون کی یہ منزلیں بہت دور لگتی ہیں۔ کسی کو چاہیے انھیں وہاں لے جائے۔ ہم یہ کرنے کو تیار ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter/@audisouthafrica

ڈرم ميگزین نے ٹویٹ کیا ’ہم ان کے ساتھ ک ومزید خوبصورت بنانا چاہیں گے۔‘

’ہم خوشی کے ساتھ اپنے ميگزین کے دو صفحات پر انھیں اپنی خوبصورت کہانی بیان کرنے دیں گے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ @DrumMagazine

اس جوڑے کو موصول ہونے والی پیشکش میں مشروبات سمیت کھانا بنانے کے برتن اور کھیل کے ملبوسات بھی شامل ہیں۔

انھیں ہزاروں پاؤنڈز بھی عطیہ کے طور پر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کاٹیکا مالوبولا کے مطابق وہ ایف سی سے گزر رہے تھے جب انہوں نے یہ ویڈیو بنائی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر شائع کیا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر اس ردِ عمل کے حوالے سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی عوام کے اس ردعمل سے بہت خوش ہوئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter_@maphuti_africa

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ ویڈیو بنائی اور اپنے ایک واٹس گروپ کو بھیجی اور کہا کہ ذرا یہ دیکھو۔ اس کے بعد میں نے اس کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر لگا دیا۔ پھر کیا تھا۔‘

اس جوڑے نے اپنے چاہنے والوں کے لیے فیس بک لائیو کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔

بھٹ ہیکٹر نے کہا کہ ان کی شادی سنہ 2012 میں ہوئی تھی لیکن انھیں وہ انگوٹھی پسند نہیں تھی جو انھوں نے دلہن کے لیے شادی کے وقت خریدی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک بہتر انگوٹھی خریدنا چاہتے تھے۔‘

ہیکٹر کا کہنا تھا کہ 'میں نوکری نہیں کرتا ہوں تو میرے پاس نونہلانہلہ کے لیے شادی کی ایک اچھی سی انگوٹھی خریدنے کے لیے رقم نہیں تھی لیکن میں پھر بھی اس کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا۔‘

جوڑے نے کہا کہ 'شکریہ ،جنوبی افریقہ! آپ کی محبت نے ہمارے دل کو چھو لیا ہے۔ ہم کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ہماری محبت کی کہانی نے اتنے سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ @Jidenna

ایک صارف نے لکھا کہ ٹرینڈ #KFCProposal دل موہ لینے والا ٹرینڈ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ @mihlalii_n

ابانتو کتاب فیسٹیول نے لکھا کہ اگر جوڑے کو کسی نے اب تک کتابیں نہیں دیں تو ہم اس حوالے سے افریقی ادب سے متعلق کتابوں کی لائبریری انھیں تحفے میں دے سکتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ @Abantu_

ایک مصور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس جوڑے کی پوٹریٹ پینٹنگ بنا کر انھیں تحفہ دیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ @Lebani_Sirenje

ایک ریڈیو سٹیشن نے لکھا کہ وہ اس جوڑے کو 12 کاؤنسلنگ سیشن دے سکتے ہیں تاکہ ان کی شادی کے بعد کی زندگی اچھی گزرے۔

تصویر کے کاپی رائٹ @kayafm95dot9

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں