دھند: امریکی ریاست ورجینیا میں 60 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

امریکہ، ہائی وے، حادثہ، دھند تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے یارک کاؤنٹی میں 22 دسمبر 2019 کو ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار گاڑیوں سے زخمی افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک موٹروے پر 60 سے زیادہ گاڑیوں کے تصادم کے سبب تقریباً 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیاں ڈھیر کی صورت میں جمع ہوگئیں۔

دو زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ ولیمزبرگ شہر کے قریبب انٹرسٹیٹ ہائی وے 64 پر اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے پیش آیا اور حکام کے مطابق اس کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر برفیلے اور دھند آلود موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے

اوبر نے خود کار گاڑیوں کو روڈ سے ہٹا لیا

آئل ٹینکر حادثہ: سزا کا حقدار کون، اوگرا یا شیل؟

ٹریفک جام سے تنگ چینی شہری نے اپنے ہی قوانین بنا ڈالے

جائے وقوعہ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تصادم کے باعث کئی گاڑیاں دوسرے گاڑیوں میں گھسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو زخمیوں تک پہنچنے میں احتیاط برتنی پڑی۔

تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولنے میں کئی گھنٹوں کا وقت لگا۔

ٹرک ڈرائیور ایوان لیوی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ انھوں نے آگے گہری دھند دیکھی تو اپنی رفتار گھٹا کر خطرے کی بتیاں جلا دیں۔ ’اگلی چیز جو میں نے دیکھی وہ یہ کہ گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھتی جا رہی تھی۔‘

ان کی اہلیہ جو دوسری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں، انھیں بھی یہ حادثہ پیش آیا مگر انھیں سنگین چوٹیں نہیں آئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Shaun Stewart/Williamsburg Flight Center
Image caption جائے حادثہ کا فضائی منظر
تصویر کے کاپی رائٹ YORK-POQUOSON SHERIFF'S OFFICE
Image caption پولیس کے مطابق دھند نے اس حادثے میں کردار ادا کیا
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد سڑک کے ایک طویل حصے پر گاڑیوں کا ڈھیر لگ گیا

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں