کرسمس: دنیا بھر میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقریبات، تصاویر میں

آسٹریلیا سے لے کر امریکہ تک دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا مقدس تہوار دھوم دھام سے منایا۔ دنیا بھر سے کرسمس تقریبات کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

کرسمس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

بولیویا کے جلاوطن سابق صدر ایو مورالس نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کی بولیوین برادری کے ارکان کے ساتھ کرسمس کا ناشتہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

سری لنکا میں کیتھولک برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں نے سینٹ انتھونیز چرچ میں فرشتوں کا لباس زیب تن کیا۔ رواں برس ایسٹر پر سری لنکا میں چرچ پر ہونے والے خودکش حملوں میں نشانہ بنائے جانے والے تین گرجا گھروں میں یہ بھی شامل تھا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

ایک خاتون متحدہ عرب امارات کے سینٹ جوزفس چرچ میں شمع روشن کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں متحرک کیتھولک کمیونٹی آباد ہے اور یہاں کی 5 فیصد سے زیادہ آبادی فلپائنی نژاد ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ویتنام کے دارالحکومت میں 19 ویں صدی کے سینٹ جوزفس کیتھیڈرل چرچ کے باہر ایک خاتون سیلفی لیتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے شہر پشاور کے سینٹ جانز کیتھیڈرل چرچ میں ایک لڑکی دعائیہ تقریب میں شریک ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے شہر امرتسر میں مسیحی عقیدت مندوں نے سینٹ پال چرچ میں کرسمس ڈے کی تقریبات میں حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

کینیا میں کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریب۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

سوڈانی دارالحکومت خارطوم کے سینٹ میتھیوز کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس ماس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خدا ہم سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

شام کے شہر حلب میں کرسمس کے موقع پر ایک چرچ میں جاری ماس۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

عراق میں مسیحی افراد سینٹ جارج اینجلیکن چرچ کے کرسمس ماس میں شرکت کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دیوار پر بنے ایک کارٹون میں آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن کو دکھایا گیا ہے جن پر کرسمس کے وقت پر چھٹیاں لے کر ہوائی جانے پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت ملک میں جنگلات کو آگ کا سامنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

سپین کے شہر بارسلونا میں کرسمس منانے والوں نے ’کوپا نڈال‘ (کرسمس کپ) سوئمنگ مقابلے میں پانی میں غوطے لگا کر اپنا تہوار منایا۔