زیر آب حیرت انگیز دنیا

انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر میں سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں میں زیر آب لی گئی تصاویر کا جشن منایا جاتا ہے۔

دنیا کے 70 ممالک سے اس مقابلے کے 13 زمروں میں شرکت کے لیے 5500 سے زیادہ تصاویر شامل کی گئی تھیں۔

یہاں چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں جنھیں سنہ 2020 کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا ہے:

،تصویر کا ذریعہGreg Lecoeur

،تصویر کا کیپشن

گریگ لیکیور نے سنہ 2020 کے انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ 'فروزن موبائل ہوم' نامی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں اینٹارکٹکا یا قطب جنوبی میں سیل مچھلیوں کو برف کے تودے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہAnita Kainrath

،تصویر کا کیپشن

آسٹریلیا کی انیتا کینرتھ نے 'اپ اینڈ کمنگ' انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ شارک نرسری کی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں بہاماس میں مینگروو کے درخت کے گرد نونہال شارک کو دکھایا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPasquale Vassallo

،تصویر کا کیپشن

اٹلی کے پاسکوالو وسالو نے سال کے میرین کنزرویشن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنی تصویر جس کا عنوان 'لاسٹ ڈان' یعنی آخری صبح ہے کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں نیپلز کے ساحل پر ایک ٹُونا مچھلی کو جال سے کشتی کی طرف کھینچا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہNick More

،تصویر کا کیپشن

انگلینڈ کی کاؤنٹی ڈیون کے نک مور نے 'برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر' کا ایوارڈ انڈونیشیا میں ریبٹ فش زوم بلر کی تصویر سے حاصل کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہNur Tucker

،تصویر کا کیپشن

لندن کے جنوب مغربی علاقے ومبلڈن کے نور ٹکر نے 'موسٹ پرومسنگ برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر' کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ 'کموشن ان دی اوشن' نامی تصویر پر ملا ہے جس میں انھوں نے گھوڑے کی شکل والی مچھلی کی ایک تصویر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہZena Holloway

،تصویر کا کیپشن

برطانوی فوٹوگرافر زینا ہولووے کو بلیک اینڈ وائٹ زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے برازیل کی فری ڈائیور اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی حامی فلاویا ایبرہارڈ کی یہ تصویر میکسیکو کے جزیرہ نما یوکینٹن میں لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہRenee Capozzola

،تصویر کا کیپشن

جنوبی کلیفورنیا کی رینی کیپوزولا نے ریک یعنی ’تباہ‘ والے زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے غرقاب ہونے والے بحری جہاز جارجیوز کی تصویر سعودی عرب کے ساحل پر لی ہے جو کہ سپلٹ شاٹ ہے۔ یہ جہاز 1978 کے آس پاس چلا کرتا تھا اور اب اسے مصنوعی چٹان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہKeigo Kawamura

،تصویر کا کیپشن

کیگو کاوامارو نے میکرو زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں جاپان میں پائے جانے والے ایک سینگ والے جھینگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTrevor Rees

،تصویر کا کیپشن

ٹریور ریس نے برٹش واٹرز وائڈ اینگل زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ شیٹ لینڈ میں لوک ڈچ کے مقام پر سمندری پھول شائق البحر کے کھلنے کی تصویر لینے کے لیے دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہShane Keena

،تصویر کا کیپشن

شین کینا کو کنزرویشن کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے پیلیلیو آئیلینڈ میں ایک کیکڑے کی تصویر لی ہے جس نے ایک ٹین کے ڈبے کو اپنا عارضی مسکن بنا رکھا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں اور ان کے ساتھ ان کے مالکان کے نام لکھے ہیں