آسٹریلیا: 15ویں صدی میں مسلمان ملاحوں کے زیر استعمال بحری راستے کی دوبارہ تخلیق

آسٹریلیا: 15ویں صدی میں مسلمان ملاحوں کے زیر استعمال بحری راستے کی دوبارہ تخلیق

18ویں صدی میں یورپی آباد کاروں کے آسٹریلیا آنے سے بہت عرصہ قبل انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ملاحوں کا آسٹریلیا کے مقامی باشندوں سے رابطہ تھا۔

چند ماہرین کا خیال ہے کہ انڈونیشیا کے مسلمان 15ویں صدی کے اوائل سے ہی آسٹریلیا کے مقامی افراد کے ساتھ تجارت کرتے تھے۔

تجارت کے لیے جو سمندری راستہ وہ 15ویں میں استعمال کرتے تھے اب اس کا احیا کیا گیا ہے اور ایسا کرنے کا مقصد مسلمان آسٹریلیائی نوجوانوں کا اپنے ملک (آسٹریلیا) سے تعلق بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ مزید دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔