عاشور: دنیا بھر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس، تصاویر میں
دنیا بھر کے ممالک میں عاشور مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور مجالس ہو رہی ہیں۔ جبکہ بعض ممالک میں آج یوم عاشور ہے۔
اسلام آباد میں جلوس کا منظر۔۔۔ شیعہ مسلمانوں کے لیے عاشور سے مراد مسلم کیلنڈر میں ماہِ محرم کے پہلے دس روز ہیں جن میں وہ روایتی عزاداری میں حصہ لیتے ہیں۔
عاشور کے دوران عزادار و سوگوار مختلف طریقوں سے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحے کو یاد کرتے ہیں۔
یوم عاشور یعنی ماہِ محرم کے دسویں روز مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غم خواران، ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے اقربا کے دنیا سے جانے پر عزاداری کرتے ہیں
کراچی میں کووڈ 19 کے پیش نظر سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے شہر پشاور میں عقیدت مند ذوالجناح کو چھو رہے ہیں۔ ذوالجناح اس گھوڑے کی علامت ہے جس پر پیغمبر اسلام کے نواسے سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں پولیس نے کرفیو کے دوران محرم کے ایک جلوس میں سوگ منانے والے درجنوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔ جلوس کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شرکا پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز استعمال کیں۔
عراق کے شہر بصرہ میں سوگ منایا جا رہا ہے۔
ترکی ان ممالک میں سے ہے جن میں یوم عاشور 18 اگست کو ہے۔ استنبول کی ان خواتین نے اپنے ہاتھوں پر لال رنگ ملا ہوا ہے جو اس روز بہنے والے خون کی علامت ہے۔
عراق کے مقدس شہر نجف کے مناظر جہاں اسلام کے چوتھے خلیفہ اور پیغمبرِ اسلام کے داماد حضرت علی کا روضہ ہے۔
کربلا شہر میں یوم عاشور پر عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے