امریکی میریین کو مقدمے کا سامنا

سارجنٹ ووٹیرچ اس سے قبل کہ چکے ہیں انہوں نے فوجی کاروائی کے تحت حملہ کرنے کے لیے کہا تھا ایک امریکی میرین کے خلاف سنہ دو ہزار پانچ میں عراق کے شہر حدیثہ میں چوبییس مرد، خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

سٹاف سارجنٹ فرینک ووٹیرچ کے خلاف مقدمہ کیلیفورنیا کے ایک ملٹری جج کی جانب سے اُن کے خلاف عائد کیے گئےالزامات خارج کرنے سے انکار کرنے کے باعث جاری رہے گا۔

سارجنٹ فرینک اُن آٹھ میرینز میں شامل ہیں جن پر قتل کرنے یا ہلاکتوں کی تحقیقات میں ناکامی کا الزام ہے۔آٹھ میرینز میں سے چھ کے خلاف الزامات خارج کر دیے گئے جبکہ ایک کو بری کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سارجنٹ ووٹیرچ کے وکلاء نے عدالت سے کیس خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

اسی بارے میں