کرغزستان میں سوگ

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں حالیہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک روزہ قومی سوگ کا منایا جا رہا ہے۔

فائل فوٹو
Image caption کرغستان کے دارلحکومت بشکیک میں جمعے کے روز ہونے والی اس دعائیہ تقریت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

یہ سوگ مرنے والے اُن افراد کے لیے منعقد ہوا جنہوں نے کرغزستان کے صدر قرمان بیک باقیوف کو دارالحلکومت سے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر قرمان بیک باقیوف نے اپوزیشن کے مطالبے پر مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا ہے تاہم انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور روس کا جن کے کرغزستان میں اہم فوجی اڈے قائم ہیں کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں جمعے کے روز ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک متعدد لوگوں نے ان اموات کا سبب صدر باقیوف کو قرار دیا جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

انہون نے باقیوف سے اپیل کی کہ وہ مستعفیٰ ہو جائیں کیونکہ اُن کا کرغزستان میں کام ختم ہو چکا ہے۔

اسی بارے میں