مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین

کرغزستان میں صدر قرمان بیک باقیوف کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے اٹھتر افراد کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فائل فوٹو
Image caption کرغزستان میں اس وقت سابق وزیرِ خارجہ اور عبوری حکومت کی موجودہ سربراہ روضا اوتنبائیوف کی حکومت ہے

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے باہر ایک قبرستان میں یہ تقریب منعقد ہوئی اور مرنے والے افراد کی لاشوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

خود ساختہ عبوری حکومت کی سربراہ روضا اوتنبائیوف کا کہا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کرغزستان کے ہیرو تھے۔

ہفتے کی صبح سینکڑوں گاڑیاں کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک سے باہر اُس یاد گار کی طرف روانہ ہوئیں جہاں پندرہ افراد کی تدفین کی گئی۔

ہلاک ہونے والے دوسرے افراد کو نجی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

یاد رہے کہ کرغزستان میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں