مشیل اوباما کا دورہِ ہیٹی

امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما غیر اعلانیہ دورے پر زلزلے سے متاثر ملک ہیٹی پہنچ گئی ہیں۔

صدر اوباما نے جب سے صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے مشیل اوباما کا یہ پہلا دورہ ہے جو وہ اکیلے کر رہی ہیں۔

انہوں نے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں جنوری میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں کئی گھنٹے گزارے۔

ہیٹی میں وقت گزارنے کے بعد وہ اپنے طے شدہ پلان کے تحت تین روزہ دورے پر میکسکو روانہ ہوگئیں۔

مشیل اوباما کا یہ دورہ نہایت خفیہ رکھا گیا تھا۔

وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ مشیل اوباما کے اس دورے کا مقصد ہیٹی کے عوام اور حکومت کو یقین دہانی کرانا تھی کہ امریکہ ہیٹی کی تعمیرِ نو میں مدد کرے گا۔

امریکی صدر کی اہلیہ کے ہمراہ بی بی سی کی نامہ نگار لورا ٹریولین سفر کر رہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہیٹی کے عوام اس سوچ میں ہیں کہ جو امریکی فوجی امدادی کاموں میں مدد کر رہے ہیں ان کے جانے کے بعد کیا ہوگا۔

اسی بارے میں