آخری وقت اشاعت:  جمعـء 16 اپريل 2010 ,‭ 08:02 GMT 13:02 PST

نو گیارہ کے بعد بدترین فضائی بحران

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

آئس لینڈ میں ایک آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادلوں کی وجہ سے شمالی یورپ میں مسافر پروازیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ برطانیہ نےدوسرے روز بھی ہزاروں پروازیں معطل کر دی ہیں۔

کلِک یورپ پر راکھ کے بادل: نقشہ دیکھیئے

نیشنل ایئر ٹریفک سروسز نے برطانیہ آنے اور جانے والی متعدد پروازوں پر غیر معمولی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تاہم شمالی آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ میں چند سروسز بحال کر دی جائیں گی۔

یورپ میں بھی آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادلوں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

فائل فوٹو

بادلوں کی وجہ سے ہوائی پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے

کلِک ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بادل میں ریت، شیشے اور پتھر کے ذرات موجود ہیں جو جہازوں کے انجن کو جام کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل ایئر ٹریفک سروس نے جمعرات کے روز برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں کو بند کردیا تھا۔

یورپین ایئر ٹریفک کنٹرول آرگنائزیشن (یورو کنٹرول ) کا کہنا ہے کہ اِن بادلوں کے باعث ویک اینڈ پر مزید پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

آئر لینڈ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن ، فن لینڈ، بیلجیم اور ہالینڈ نے بھی جمعرات کے روز اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا جبکہ شمالی فرانس اور جرمنی میں بھی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

یورو کنٹرول کے ترجمان بریان فلین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادل بہت گہرے ہیں۔

یورپین ایئر ٹریفک کنٹرول آرگنائزیشن (یورو کنٹرول ) کا کہنا ہے کہ اِن بادلوں کے باعث ویک اینڈ پر مذید پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ’ شمالی آئر لینڈ اور جنوبی سکاٹ لینڈ جبکہ گلاسگو اور پریسٹویک آنے والی پروازوں کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجے سے تین بجے کے دوران آنے کی اجازت دی دے جائے گی‘

اُن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر صورتحال کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ریان فلین کے مطابق ہم دنیا کے مختلف ائیر پورٹس، ائیر لائننز اور یورپ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس فضائی بحران کے باعث صرف برطانیہ میں چھ لاکھ مسافر اب تک متاثر ہو چکے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔