کرغستان: سابق صدر کا نجی چِڑیا گھر

کرغستان سے فرار ہونے والے سابق صدر باقیوف کے گھر میں ایک نجی چڑیا گھر ملا ہے جس میں کئی نایاب جانور رکھے ہوئے ہیں۔

چیتا
Image caption باکیئو کے نجی چڑیا گھر میں دو نایاب پہاڑی چیتے ملے ہیں

یہ نجی چڑیا گھر تفتیشکاروں کو باقیوف کے کرغستان کے علاقے جلال آباد میں واقع شاندار گھر میں ملا ہے۔

اس میں کئی نایاب جانور ملے ہیں جن میں دو پہاڑی چیتے، دو بھالو، ایک عقاب، دو باز، چار افریقی مور، اور کئی ہندوستانی بطخیں شامل ہیں۔

تفتیش کاروں کے مطابق اس نجی چڑیا گھر میں ایک افریقی شطر مرغ اور کئی ہنس بھی ملے ہیں۔

قرمان بیک باقتوف کو سات اپریل کو ان کے خلاف مظاہروں اور فسادات کے بعد برطرف کیا گیا تھا۔ وہ ملک سے فرار ہو کر بلاروس چلے گئے تھے جہاں سے حکام اب ان کی حوالگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے فوج کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا اور اس نے بایوف کے خلاف قتل عام کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔

اسی بارے میں