آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 مئ 2010 ,‭ 19:23 GMT 00:23 PST

انتخابی نتائج کی تفصیل



(سیاسی جماعتوں کی حاصل کردہ سٹیوں کی تعداد کے لیے ماؤس بار چارٹ کے حصوں پر لے جائیں)

برطانوی پارلیمان میں سیٹوں کی کل تعداد 649 ہے۔ واضح برتری کے لیے کسی بھی پارٹی کو 326 سیٹیں جیتنی ہونگیں۔ اگر کوئی پارٹی اتنی سیٹیں حاصل نہیں کر پاتی ہے تو پھر ایک معلق پارلیمان ہوگی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ، بی بی سی، سکائی اور آئی ٹی وی کی طرف سے کرائے گئے ایگزٹ پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کنزرویٹیو پارٹی تین سو سات نشستیں حاصل کرے گی جو کہ پارلیمان میں حکومت بنانے کی مطلوبہ اکثریت سے انیس سٹیں کم ہے۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی دو سو بانوے نشستوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ لیبر پارٹی دو سو اکاون نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے باون نشستیں حاصل کی ہیں۔ سکاٹش نیشنل پارٹی، پلائڈ کمری، شِن فین، ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی، گرین پارٹی اور دیگر کے حصے میں ستائیس نشستیں آئی ہیں۔


سیٹیں تبدیلی
کنزرویٹیو

کنزرویٹیو

306 97
لیبر

لیبر

258 -91
لبرل ڈیموکریٹس

لبرل ڈیموکریٹس

57 -5

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قدامت پرست کنزرویٹیو پارٹی تین سو سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکے گی جو کہ دو ہزار پانچ کے انتخابات کے مقابلے میں ستانوے نشستیں زیادہ ہیں۔ حکمران لیبر دو سو پچپن سیٹیں جیتے گی جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں چورانے سیٹیں کم ہیں۔ تیسری بڑی جماعت لبرل ڈیموکریٹ انسٹھ نشستیں حاصل کرے گی۔ قوم پرست اور دیگر جماعتیں انتیس نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق ووٹنگ ختم ہونے کے مقررہ وقت تک بعض حلقوں میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شیفیلڈ، نیو کاسل، لیڈز اور کئی اور شہروں سے پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹروں کی لمبی قطاروں کی اطلاعات ملی ہیں۔’

لندن کے جنوب میں سٹن کے علاقے میں ووٹروں کو مقررہ وقت کے بعد پولنگ سٹشین کے اندر بلا کر دروازے بند کر لیے گئے تاکہ قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرنے والے ووٹروں کو اپنا حق رائے داہی استعمال کرنے کا موقع مل جائے۔

تاہم تمام انتخابی جائزوں میں غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے اور اس طرح کے سخت مقابلوں میں معمولی نوعیت کی غلطی سے بھی اصل نتائج اور جائزوں کے نتائج میں بڑے واضح فرق دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔

.پہلے صفحے پر تازہ ترین نتائج دیکھنے کے لیے اپنے صفحے کو ’ریفریش‘ کر لیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔