یونان کے لیے اربوں ڈالر کا پیکج

Image caption یونان میں معاشی بحران کی وجہ سے عوامی سطح پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے

یورپ کے سولہ ملکوں نے جہاں یورو رائج ہے یونان کے لیے اگلے تین برس کے لیے کئی ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ اس کے معاشی بحران کو دوسرے ملکوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔

برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یور زون میں شامل ملکوں کے بجٹس کے لیے وضع کیے گئے قواعد کو مزید سخت کیا جائے۔

ان قواعد میں سالانہ بجٹ خصارے اور ملک کے مجموعی قرض کی حدود مقرر کی گئیں ہیں۔

یونان کو درپیش مالی بحران کے سپین اور پرتگال تک پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی بارے میں