ہندوستانی سے بی بی سی اردو تک

بی بی سی اردو
Image caption بی بی سی اردو نے دو ہزآر ایک میں آن لائن سروس شروع کی۔

گیارہ مئی انیس سو چالیس

ہفتے میں دو بار پانچ منٹ کی خبریں شروع کی گئیں۔ پہلا خبر نامہ زیڈ اے بخاری کی آواز میں نشر کیا گیا۔

چھ جون انیس سو چالیس

روزانہ پندرہ منٹ کی خبریں نشر کرنا شروع کی گئیں۔

سولہ جون انیس سو چالیس

نشریات کا دورانیہ بیس منٹ تک بڑھا دیا گیا۔

انیس جنوری انیس سو اکتالیس

تیس منٹ طویل دورانیے کی نشریات شروع کی گئیں جو خبروں اور دوسرے پروگراموں پر مشتمل تھیں۔

نومبر انیس سو اکتالیس

نشریات کا دورانیہ پینتالیس منٹ طویل کیا گیا۔ اس میں صبح سویرے موسیقی کا پرواگرام بھی شامل تھا، جس میں اُن انڈین فوجیوں کے لیے مقبول موسیقی نشر کی جاتی تھی جو مشرقِ وسطیٰ میں متعین تھے۔

چودہ / پندرہ اگست انیس سو سینتالیس

پاکستان اور انڈیا نے بالترتیب آزادی حاصل کی۔

تین اپریل انیس سو انچاس

ہندوستانی سروس کو انڈین اور پاکستانی سیکشن میں تقسیم کر دیا گیا۔

ستمبر انیس سو پینسٹھ

حالات حاضرہ کا پہلا پروگرام، ریڈیو نیوز ریل شروع کیا گیا، جو انڈیا اور پاکستان کے محاذوں سے آنے والے مراسلوں اور جنگ پر برطانوی پریس کے جائزوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

انیس سو اڑسٹھ

دو سیکشنوں کو از سرِ نو ہندی اور اردو سیکشنوں کے نام دیے گئے اور بنگالی کے نام سے ایک نیا سیکشن بنایا گیا۔

جون / جولائی انیس سو اڑسٹھ

انڈیا پاکستان جنگ ختم ہونے کے بعد بند کیا جانے والا پروگرام ’ریڈیو نیوز ریل‘ کو دوبارہ شروع کیا گیا اور اسے سیربین کا نام دیا گیا۔

جون انیس انہتر

صبح کا نیا پروگرام ’جہاں نما‘ متعارف کرایا گیا۔

انیس سو اٹھاسی

شب نامہ کے نام سے رات گئے پندرہ منٹ کی نشریات شروع کی گئیں۔

دو ہزار ایک

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نام سے اردو آن لائن سروس شروع کی گئی۔

جولائی دو ہزار چار

ایف ایم کی آزمائشی نشریات شروع کی گئیں۔

دو ہزار نو:

ریڈیو اور آن لائن کی تنظیم نو کی گئی۔

اسی بارے میں