چین: سکول کے بچوں پر حملہ

شمال مغربی چین میں اطفال کے سکول پر حملے میں کم سے کم چھ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ پچھلے کئی ہفتوں میں چین میں اس نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے۔

ہسپتال
Image caption اس حملے میں بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ شان ژی کے شہر ہان ژونگ میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مقامی باشندے نے چُھرے سے بچوں پر حملہ کر دیا اور اس خون ریزی کے بعد اس نے گھر لوٹ کر پھر اپنی جان بھی لے لی۔

مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم انہیں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سکول کے مالک بھی شامل ہیں۔ حملے میں کم سے کم بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مارچ میں چین کے فوژیان صوبے میں اسی نوعیت کے حملے میں ایک شخص نے سکول کے آٹھ بچوں کو چُھرے سے مار دیا تھا۔ اس شخص کو سزائے موت دے کر پھانسی پر چڑھا دیا گیا تھا۔

اس کے بعد اپریل میں بھی چین کے مختلف علاقوں میں سکولوں پر تین حملے ہوئے جس میں درجنوں بچے زخمی ہوئے۔

اسی بارے میں