چین: سکول حملے میں ملوث شخص کو پھانسی

مشرقی چین میں سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اطفال کے سکول پر حملے میں ملوث ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

فائل فوٹو
Image caption چین میں حالیہ برسوں کے دوران سکولوں پر حملے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں

رواں سال اپریل میں چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ٹیکنسگ میں واقع بچوں کے سکول ژوہنگ زن پر سینتالیس سالہ یوآن نامی شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انتیس بچوں اور تین اساتذہ کو زخمی کر دیا تھا۔

اس واقعے میں تمام افراد زخمی ہوئے تھے اور کوئی ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اپریل میں بچوں کے سکول پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ تھا۔

اس شخص کو رواں ماہ کے اوائل میں اقدام ِقتل کے جرم میں موت کو سزا سنائی گئی تھی۔

اس شخص کے بارے بتایا گیا تھا کہ یہ بے روزگار تھا اور معاشرے سے بدلا لینے کے لیے اس نے سکول کے بچوں پر حملہ کیا تھا۔

چین میں حالیہ برسوں کے دوران سکولوں پر حملے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر حملہ آوروں کی ذاتی دشمنی یا پھر ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کا نتیجہ تھے۔

اسی بارے میں