گور: اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ

امریکہ کے سابق نائب صدر ال گور اور انکی اہلیہ نے شادی کے چالیس برس بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

الگور اور انکی اہلیہ
Image caption الگور اور انکی اہلیہ چالیس برس سے اسدواجی رشتے میں منسلک تھے

اپنے دوستوں کو بھیجے گئے ایک ای میل میں ال گور اور انکی اہلیہ ٹِپر گور نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ دونوں کی اتفاق رائے سے کیا گیا فیصلہ ہے‘۔

امریکی صدر بل کلنٹن کے نائب صدر ال گور کو ماحولیاتی تبدیلی پر ان کے کام کے لیے 2007 کا نوبل اعزازدیا گیا تھا۔

ال گور اور انکی اہلیہ کی 1970 میں شادی ہوئی تھی اور انکی اہلیہ زہنی صحت سے متعلق شعبے میں کام کرتی ہيں۔

دونوں کی پیدائش واشنگٹن میں ہوئی تھی۔وہ کئی برس سے ریاست ٹینیسی میں مقیم ہے اور ان کے چار بچے ہیں۔

ای میل میں گور اور ان کی اہلیہ نے ے کہا ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے اس فیصلے کی قدر کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی میں زیادہ مداخلت نہ کی جائے۔ اس فیصلے پر دونوں نے مزید کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔

اسی بارے میں