انگلینڈ: ڈرائیور کی فائرنگ بارہ ہلاک

ڈیرک برڈ
Image caption ڈرائیور کا نام ڈیرک برڈ تھا اور وہ اپنی ہی ٹیکسی چلاتا تھا

شمال مغربی انگلینڈ میں آپے سے باہر ہو جانے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی فائرنگ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور نے بعد میں خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ پولیس اسے اپنی نوعیت کا ایسا انتہائی منفرد واقع قرار دے رہی ہے جس نے پورے ملک کو ہلاک کر رکھ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کا نام ڈیرک برڈ تھا اور وہ اپنی ہی ٹیکسی چلاتا تھا اور اس نے لوگوں کو اندھا دھند نشانہ بنایا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ کمبریا کے علاقے لیک ڈسٹرکٹ میں دوسرے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے سے پہلے مسلح ڈرائیور نے پہلے اپنے ایک ساتھی کا قتل کیا۔

لیک ڈسٹرکٹ ایک سیاحتی مقام کے طور پر خاص شہرت رکھتا ہے۔

ڈرائیور کی لاش قریبی جنگل میں پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان ہلاکتوں کا محرک کیا تھا اور یہ کہ یہ کوئی سوچا سمجھا اقدام تھا یا محض کوئی اچانک رو۔

اسی بارے میں