میکسیکو میں چالیس ہلاک

میکسیکو میں منشیات سے متعلق جھگڑوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے شمال مشرق میں ایک شہر سیوداد مدیرو میں بیس لاشیں ملی جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ان میں کچھ لاشوں پر تشدد کے نشان بھی دیکھے گئے ہیں۔

اس سے پہلے شمالی میکسیکو کے شہر چیہوا ہوا میں مسلح افراد نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں انیس افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

مسلح افراد اس مرکز پر جمعرات کی شام کو پہنچے اور کچھ مریضوں کو قطار میں کھڑا کر کے انہیں مار دیا۔ ان واقعات کا تعلق ملک میں منشیات کے کاروبار میں ملوث مختلف گروہوں کے درمیان لڑائی سے بتایا جاتا ہے۔

اسی بارے میں