زمبابوے میں دو پاکستانی گرفتار

فائل فوٹو

زمبابوے میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ جاتے ہوئے دو مشبہ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں آج کل انیسویں فٹبال ولڈ کپ کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں ایک مشتبہ شخص کے نام گرفتاری کے بین الاقوامی وارنٹ موجود ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دونوں کو بیٹ برج کی سرحدی چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے ایک پاکستانی پر دہشت گردی کا شبہہ ہے۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں کچھ نہیں کہا ہے۔

حراست میں لیے جانے والے ان دونوں پاکستانیوں کے نام بھی ظاہر نہیں کیئے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا زمبابوے کی پولیس نے اس سلسلے میں پاکستان حکومت سے کوئی رابطہ کیا ہے یا نہیں۔