جیکسن کے دستانے کی نیلامی

مائیکل جیکسن
Image caption ستمبر دو ہزار نو میں جیکسن کی وفات کے بعد ان کے دستانے انچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے

امریکہ میں ہونے والی ایک نیلامی میں پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کا دستانہ ایک لاکھ نوے ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔

مائیکل جیکس نے یہ دستانہ انیس سو چوراسی میں اپنے ’وکٹری ٹور‘ میں پہنا تھا اس نیلامی میں دو سو کے قریب اور بھی اشیا تھیں جو ایک ملین ڈاالر میں فروخت ہوئیں۔ یہ نیلامی اختتام ہفتے کو لاس ویگاس میں ’جولینز آکشن‘ میں ہوئی ۔

اس نیلامی میں جیکسن کے زیر استعمال اشیا کی نیلامی توقع سے دس گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ۔مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی نیلامی میں ان کے زیر استعمال اشیا میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی اور نیلامی میں رکھی جانے والی اشیا کی قیمت اندازوں سے کہیں زیادہ ملی۔

ستمبر دو ہزار نو میں جیکسن کی وفات کے بعد ان کے دستانے انچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔ جیکسن کے جوتوں کا جوڑا جو وہ سٹیج پر پہنتے کرتے تھے، کے بارے میں توقع تھی کہ یہ دو سے تین ہزار ڈالر میں فروخت ہوگا لیکن وہ نوے ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

ان کی ایک جیکٹ ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی جس کے بارے میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ چھ ہزار ڈالر سے آٹھ ہزار ڈالر کے درمیان قیمت میں فروخت ہوگی۔ان کی سفید رنگ کی ٹوپی چھپن ہزار دو سو پچاس ڈالر میں فروخت ہوئی ۔

جمعہ کے روز مائیکل جیکسن کے مداحوں نے ان کی پہلی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی بارے میں