اوپرا ونفری فوبز کی مشہور ترین شخصیت

فائل فوٹو بین الاقوامی جریدے فوبز کی طرف سے دنیا کی سو مشہور ترین شخصیات کی فہرست میں امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری اول نمبر پر ہیں۔

ونفری اپنی آمدن اور امریکی عوام پر اپنے ٹاک شو کی وجہ سے اثر و رسوخ کی وجہ سے اینجلینا جولی کی جگہ پر آگئی ہیں اور جولی اسوقت پہلی نمبر سے اٹھارویں نمبر پر ہیں۔

مقبول ترین افراد کی اس فہرست میں گلوکار بیئونسے نولز بین الاقوامی دورے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر اور فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون فلم اوتار میں کامیابی سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

نئے آنے والے اداکاروں میں لیڈی گاگاچوتھے نمبر پر ہیں۔

گالف کے مشہور کھلاڑی ٹائیگروڈز واحد کھلاڑی ہیں جو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ گلوکارہ برٹنی سپیئر چھٹے نمبر پر اور یوٹو دوبارہ سو افراد کی فہرست میں شامل ہوکرساتویں نمبر پر ہیں۔

سینڈرا بولک جنہوں نے اس سال بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا ہے وہ آٹھویں نمبر پر پیں۔

اس فہرست میں جانی ڈپ نویں نمبر پر ہیں جبکہ میڈونا تیسرے نمبر سے دسویں نمبر پر آگئی ہیں۔

امریکن آئیڈل اور ایکس فیکٹر کے مشہور جج سائمن کوول گیارویں نمبر پر ہیں لیکن کولڈ پلے اپنی پوزیشن سے بیس درجے نچلےنمبرپر یعنی پینتیس نمبر پر آگئے ہیں۔

ہیری پوٹر کے ستارے ڈینیل ریڈکلف بیاسیویں نمبر پر اور ٹی وی لائٹ سیریز کی اداکارہ کیرسٹن سٹیورٹ چھیاسٹھ اور اداکار رابرٹ پیٹنسن پچاسویں نمبر پر ہیں۔ وہ اس فہرست میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے فوربز کی طرف سے دنیا کی سو مقبول ترین شخصیات کی فہرست ہر سال مرتب کی جاتی ہے۔

اسی بارے میں