امریکی ادارے پر خود کش حملہ

افغانستان حملہ فائل فوٹو

افغانستان میں حکام کے مطابق صوبہ قندوز میں امریکی امدادی ادارے پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ قندوز کےگورنر محمد عمر کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے ملک کے شمال میں واقع ایک امریکی امدادی ادارے کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

اُن کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے ڈویلپمنٹ آلٹرنیٹیوز نامی امریکی امدادی ادارے کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق عمارت کے صحن سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جبکہ پولیس جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حملے کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے گورنر محمد عمر کے حوالے سے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے عمارت کے صحن میں داخل ہو کر دھماکہ کیا اور پھر دوسرے نے احاطے میں دھماکہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اُس میں کتنے افراد موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ڈویلپمنٹ الٹرنیٹیوز نامی امریکی امدادی ادارہ افغانسان کے صوبے قندوز میں گزشتہ چند مہینوں سے کام کر رہا ہے۔

اسی بارے میں