ایران: سنگساری کی سزا واپس

سکینہ

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ غلط جنسی تعلقات کی مرتکب پائی جانے والی عورت کو سنائی گئی سنگساری کی سزا واپس لے لی گئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ سکینہ محمدی اشتیانی کی سزائے موت ختم کی گئی ہے یا نہیں۔

سکینہ کو دی جانے والی سنگساری کو ختم کروانے کے لیے عالمی سطح پر مہم چلائی گئی تھی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے سزا پر عمل کیا تو پوری دنیا کو بہت برا لگے گا۔

محمدی اشتیانی چار سے قید میں ہیں۔ انہیں ابتدائی طور پر ننانوے کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔