آخری وقت اشاعت:  جمعرات 15 جولائ 2010 ,‭ 11:35 GMT 16:35 PST

فیصل شہزاد کی عسکریت پسند ویڈیو

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

(ویڈیو: العربیہ ٹی وی چینل کی اجازت سے)

نیو یارک کے مصروف علاقے ٹائمز سکوائر پر نا کام بم حملے کے مجرم فیصل شہزاد کا حملے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو پیغام ٹی وی چینل العربیہ پر نشر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں فیصل شہزاد مسلح ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ امریکہ پر اس حملے سے مسلمانوں کے دل خوش ہوں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ حملہ مظلوم مسلمانوں اور مجاہدیین کا بدلہ لینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مثال کی طور پر بیت اللہ محسود اور ابو مصعب الزرقاوی اور شہید ہونے والے عرب اور مسلمانوں کے لیے ۔‘

ویڈیو میں فیصل شہزاد اسلام کی سرپرستی کا ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’انشااللہ اسلام پوری دنیا میں پھیل جائے گا اور جمہوریت کو شکست ہوگی۔‘

یہ ویڈیو عربی ٹی وی چینل’العربیہ‘ پر نشر کی گئی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد نے یکم مئی 2010 کو ٹائمز سکوائر پر دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی سے یہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کو دو روز بعد نیو یارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فیصل شہزاد نے عدالت میں ان پر عائد تمام الزامات کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کو سزا اکتوبر میں سنائی جائے گی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔