امارات ائر کے لیے بوئنگ 777

اماارات ائر لائن نے تقریباً چھ ارب پاؤنڈ کے اخراجات سے بوئنگ سیون سیون سیون ساخت کے تیس طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔
طیاروں کی خریداری کا یہ سودا طیارے بنانے والی کمپنی فارن برو کے ائر شو کے دوران طے پایا۔ اس شو کو دنیا میں طیاروں کا ایک بڑا شو قرار دیا جاتا ہے۔
عام طور پر ہر دوسرے سال ہونے والے اس شو کو ہوابازی سے متعلق مختلف ادارے اپنے اہم اعلانات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس سودے سے پہلے اطلاعات تھیں کے امارات بیس بوئنگ طیاروں کی خریداری کا سودا کر سکتی ہے۔
اس شو کے دوران فارن برو کی حریف ائربس کمپنی کو بھی ایک امریکی گروپ ائر لیز کارپوریشن کی جانب سے اے تین سو بیس ساخت کے اکاون جیٹ طیاروں کا آرڈر ملا لیکن اس آرڈر کی مجموعی مالیت چار اعشاریہ چار ارب ڈالر ہو گی۔
اسی دوران ائر بس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک لاکھ انیس ہزار ملازمین کو دس حصص دے گی۔