افغانستان: سیلاب نے تباہی مچا دی

افغانستان سیلاب فائل فوٹو

افغانستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

سیلاب کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

دریاؤں اور ندی نالوں کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئےاور سیلابی پانی سے سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق حالیہ آنےوالے سیلاب کی شدت گزشتہ اسی سالوں کے دوران آنے والے سیلابوں سے کہیں زیادہ ہے۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار بلال سروابی کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست اور مشرقی صوبے لغمان میں افغان نیشنل آرمی متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منقتل کر رہی ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور اِس صورتحال سے عہدہ برا ہونے کے لیے مذید مدد کی ضرورت ہے۔

تاہم ہمارے نامہ نگار کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے کی جانے امداد دشوار گزار پہاڑوں، ناگفتہ بے سڑکوں اور علاقے میں طالبان کی موجودگی کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔

سیلاب سے افغانستان کی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں