براہ راست بات کرنا چاہتا ہوں

احمدی نژاد
Image caption ایرانی صدر اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے نیویارک جا رہے ہیں۔

ایران کے صدر امحمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ بین الاقومی مسائل کے بارے میں امریکہ کے صدر باراک حسین اوبامہ سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایرانی صدر اگلے ماہ نیویارک جا رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

امریکہ اس سے پہلے بھی ایران کی جانب سے اس طرح کی پیشکشوں کو مسترد کرچکا ہے اور ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین نے حال ہی میں ایران پر کئی طرح کی پابندیاں لگائی ہیں تا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

مغربی طاقتوں کا الزام ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ ایران اس سےانکار کرتا ہے۔

اسی بارے میں