افغانستان: چار امریکی فوجی ہلاک

فائل فوٹو
Image caption اگست میں اب تک امریکہ کے پچاس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

افغانستان میں حکام کے مطابق سڑک پر نصب بم پھٹنے سے چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیٹو کی بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنٹ فورس( ایساف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی افغانستان میں پیش آیا جہاں طالبان نے گھریلو ساختہ بم سڑک کے کنارے نصب کر رکھا تھا۔

اس سے پہلے پیر کو جنوبی افغانستان میں دو بم حملوں میں سات امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

افغانستان میں بین الاقوامی سکیورٹی اسسٹنٹ فورس کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

افغانستان میں دو ہزار ایک میں بین الاقوامی فوج کی آمد کے بعد رواں سال میں جون اور جولائی کا مہینہ ان کے لیے اب تک سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوا ہے۔

اگست میں صرف امریکہ کے پچاس فوجی ہلاک ہوئے جبکہ رواں سال نیٹو کے تین سو پچاس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں