نائجیریا: بچےاغوا، تاوان کا مطالبہ

نائجیریا
Image caption پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اغوا کیے گئے بچوں کو کہاں رکھا گیا ہے

نائجیریا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے ابیا میں بندوق بردار افراد نے سکول کے پندرہ بچوں کو اغوا کر لیا ہے اور تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے ترجمان جیوفری اوگوبونا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے پرائیوٹ سکول کے مالک سے رابطہ کیا ہے اور بیس ملیین نائجرین نائرا یعنی ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر کے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ’ ہم اس جگہ کو تلاش کر رہے ہیں جہاں بچے رکھے گئے ہیں تا کہ ہم انہیں آزاد کرا سکیں‘۔

اغوا کا یہ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔

گزشتہ کچھ برسوں میں مسلح گروپ نے تیل کی کمپنیوں میں کام کرنے والے بیرونی ملازمین کی جگہ امیر اور نامور نائجیرین شہریوں اور ان کے رشتے داروں کو اغوا کرنا شروع کردیا ہے۔

بیرونی ملازمین کی سیکورٹی کا نظام سخت ہونے کے بعد ان کے اغوا کا سلسلہ رک گیا ہے۔

اس واقعے کوگزشتہ کچھ برسوں میں اغوا کا ایک بڑا واقعہ کہا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں