منحرف کوریائی افسر’مردہ پائےگئے‘

ہوانگ
Image caption ہوانگ نے1997 میں جنوبی کوریا میں پناہ لے لی تھی

جنوبی کوریائی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے منحرف افسر ہوانگ جینگ یوپ سیول میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ شمالی کوریا سے منحرف ہو کر جنوبی کوریا منتقل ہونے والے اعلٰی ترین افسر تھے۔

.جنوبی کوریا کے وائی ٹی این ٹی وی کا کہنا ہے کہ ستاسی سالہ ہوانگ کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تاہم حکام یہ جاننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں انہیں ہلاک تو نہیں کیا گیا۔

ہوانگ جینگ ایک زمانے میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ لی کے قریبی ساتھی تھے تاہم انہوں نے سنہ 1997 میں جنوبی کوریا میں پناہ لے لی تھی جس کے بعد انہیں کئی بار موت کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

رواں برس اپریل میں جنوبی کوریائی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے دو ایسی خواتین کو گرفتار کیا ہے جن کا مقصد ہوانگ جینگ کا قتل تھا۔ تاہم شمالی کوریا نے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

اسی بارے میں