دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ

Image caption سرخ رنگ کے اس کپ میں بتیس ہزار چائے کے عام کپوں کی گنجائش ہے

سری لنکا جو دنیا میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرتا ہے اب اس نے چائے کا سب سے بڑا کپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سرخ رنگ کے اس کپ کو بھرنے میں چار ہزار پانچ سو اکسٹھ لیٹر پانی، چونسٹھ کلوگرام چائے کی پتی، آٹھ سو پچھہتر کلوگرام خشک دودھ اور ایک سو ساٹھ کلوگرام چینی استعمال ہوئی۔

چائے کا یہ کپ گزشتہ عالمی ریکارڈ سے تین گنا بڑا ہے۔

چائے کپ کو دارالحکومت کولمبو کی سڑکوں سے گزارا گیا اور پلاسٹک کے چھوٹے کپوں میں چائے ڈال کر مقامی افراد میں تقسیم کی گئی۔

کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگا چارلس ہیویلینڈ کا کہنا ہے کہ چائے کی پیدوار والی ریاست سے چائے کی پتی لائی گئی اور پھر چوالیس بڑے برتنوں میں روایتی طریقے دودوھ اور چینی ملا کر چائے تیار کی گئی۔

اس کے بعد تیار ہونے والی چائے کو کپ میں بھرا گیا۔چائے کے اس کپ میں بتیس ہزار عام چائے کے کپ بھرے گئے تھے۔

اس موقع پر موجود گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے ریکار قائم کرنے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔

اسی بارے میں