بی بی سی اردو امریکی موبائل فونوں پر

بی بی سی
Image caption اب امریکی سامعین بھی بی بی سی اردو کی نشریات موبائل پر سُن سکیں گے۔

بی بی سی کی عالمی سروس کی ریڈیو نشریات اب امریکی سامعین اردو اور دوسری کئی زبانوں میں موبائل فونوں پر بھی سن سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے بی بی سی نے شمالی امریکہ میں موبائل فونوں پر ریڈیو کی نشریات کے ایک تقسیم کار ادارے ’آڈیو ناؤ‘ (AudioNow) سے معاہدہ کیا ہے۔

امریکہ میں موبائل فون کے سامعین کسی بھی وقت اردو نشریات سننے کے لیے 7124326584 پر فون کر کے اردو نشریات سن سکتے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کی جانب سے نشریات بلا معاوضہ ہیں لیکن سامعین کی چاہیے کہ وہ کسی بھی طرح کی اضافی معاوضے کے بارے میں جاننے کے لیے موبائل فون سروس فراہم کرنے والے ادارے سے معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

بی بی سی گلوبل نیوز کے لیے بزنس ڈیویلپمنٹ کے شعبے کے سربراہ سائمن کینڈل کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ اردو کے علاوہ انگریزی فارسی اور صومالی زبان میں کی جانے والی نشریات اب امریکی سامعین کے لیے بھی دستیاب ہوں گی۔ اگرچہ ہماری انگریزی اور دوسری زبانوں میں کی جانے والی نشریات کا دائرہ ویب اور کمپیوٹروں کے ذریعے پہلے ہی کامیابی کا ایک نیا مرحلہ سر کر چکا ہے‘۔

اسی بارے میں