آخری وقت اشاعت:  جمعرات 28 اکتوبر 2010 ,‭ 11:21 GMT 16:21 PST

عرب، اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

اسرائیل کے شمالی قصبہ ام الفہم، جہاں عرب باشندے آباد ہیں، اسرائیلی پولیس اور عربوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے کارکن اس علاقے میں عربوں کے خلاف احتجاج کے لیےگئے تھے جس کے سبب یہ کشیدگی پھیلی۔

سخت گیر نظریات کے حامل یہودی کارکن ’کچ‘ نامی تنظیم کا حصہ ہیں جو اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ عربوں کو اسرائیل اور مغربی کنارے سے باہر نکال دینا چاہیئے۔

اسی لیے وہ عرب بستی کی طرف احتجاج کے لیے گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

گزشتہ برس بھی اسی طرح کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فائل فوٹو

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کرنا پڑا

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ان سخت گیر اسرائیلی کارکنوں کو مارچ کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ لوگ قصبہ کے بیچ سے گزرے۔ اس کی وجہ سے ام الفہم میں زبردست کشیدگی کا ماحول نظر آیا۔

یہودی کار کنوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے کہ حکام اسلامک موؤمنٹ پر پابندی لگائی جائے۔

اسلامک موؤمنٹ کے رہنما شیخ رعد صلاح کا تعلق اسی قصبہ ام الفہم سے ہے۔

اسلامک موؤمنٹ اسرائیل میں بسنے والے عربوں میں اسلامی اقدار کی وکالت کرتی ہے۔ اپنی سماجی اور تعلیمی خدمات کے تحت وہ عربوں میں فلسطین کے لیے قوم پرست جذبے کو بڑھا وا دیتی ہے۔

لیکن اسرائیل کے سخت گیر دھڑے کے لوگ اس پر فلسطینی شدت پسند گروپ حماس کے ساتھ رابطہ رکھنے کا الزام لگاتے ہیں۔

بیس سے تیس کے درمیان یہودی مظاہرین یروشلم سے ام الفہم سخت پولیس کی حفاظت میں احتجاج کے لیے گئے تھے۔

وہاں پر موجود بی بی سی کے نامہ نگارونگ فیلڈس ہیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں تھوڑی دیر کے لیے احتجاج کرنے کی اجازت دی اور یہ ایک علامتی مظاہرہ تھا۔

تقریبا دو سو عرب مخالفت کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے جنہوں نے پتھر بازی کی لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے انہیں منتشر کر دیا۔

کئی افراد کو اس سلسلے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے لیکن کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔