جلال آباد: طالبان کا ہوائی اڈے پر حملہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے مشرقی سہر کے ہوائی اڈے اور قریب ہی واقع فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں آئیں اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

بین الاقوامی فوج آئساف کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں آٹھ طالبان مارے گئے۔

آئساف کے مطابق ان کے اڈے پر حملہ کیا گیا جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹھ حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے صرف ایک نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

طالبان کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اس حملے میں چودہ خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا۔

مذید تفصیلات کچھ دیر میں۔۔۔

اسی بارے میں