ہیٹی میں ہیضہ، اقوامِ متحدہ کی اپیل

اقوامِ متحدہ نے ہیٹی میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے کے لیے جس میں سات سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں عالمی برادری سے 164 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان ایلیزبیتھ بائرز نے کہا کہ اگر یہ رقم عالمی تنظیم کو نہ ملی تو تمام تر کوششیں رائیگاہ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہیٹی کے دس اضلاع میں گیارہ ہزار سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

امدادی تنظیمیں ہیصے کی وباء پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ مرض کیمپوں میں بھی نہ پھیل جائے جہاں گیارہ لاکھ زلزلے کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔

اقوام متحدہ کی تنظیم اوچا کی ترجمان بایرز نے کہا کہ اس امدادی رقم سے مذید ڈاکٹرز، ادویات اور پانی کو صاف کرنے کا سامان ہیٹی پہنچایا جائے گا۔

’ہمیں اس رقم کی فوری ضروری ہے۔ ‘

ایم ایس ایف کے ہیٹی میں سربراہ نے کہا کہ ہیٹی میں ہسپتال بھرے ہوئے ہیں اور لوگوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی بارے میں