بکنی میں سیکسی کیلنڈر

کیلنڈر کے ساتھ میکسکانا کی ائر ہوسٹس
Image caption کیلنڈر کے ساتھ میکسکانا کی ائر ہوسٹس

میکسیکو کی ائرلائن میکسیکانا کی ائیر ہوسٹسز نے مالی مشکلات کم کرنے کی کوشش میں بکنی میں کچھ لڑکیوں کے ساتھ ائر لائن کا ایک سیکسی کیلنڈر جاری کیا ہے۔

2011 کے اس کیلنڈر میں بکنی پہنی ہوئی دس لڑکیاں ہوائی جہاز کے مختلف حصوں پر نظر آ رہی ہیں۔کیلنڈر کی پہلی کھیپ لانچ سے پہلے ہی فروخت ہو گئی۔میکسیکانا پر 800 ملین ڈالر کا قرضہ ہے اور اگست میں اس ائرلائن نے اپنی پروازیں بند کر کے دیوالیہ ہونے کی درخواست دی تھی۔

اس کیلنڈر نے لوگوں کے ذہن میں1997 کی فلم ’فل مونٹی ‘ کی یاد تازہ کر دی جس میں ایک برطانوی سٹیل کمپنی کے بے روز گار مزدوروں نے کپڑے اتارے تھے۔

کیلنڈر کو چھپوانے والی خاتون کورل پیرز نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم سب کو پیسوں کی ضرورت تھی اور مجھے لگا کہ اتنی خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شاید میرے اس خیال سے متفق ہوں گی۔

ان دس لڑکیوں نے کیلنڈر پر آنے والے خرچ کا کچھ حصہ بھی خود ہی ادا کیا۔

ساڑھے سات پاؤنڈ کی قیمت کے اس کیلنڈر کی ابتدائی ہزار کاپیاں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں ابھی مزید تین ہزار کاپیاں پرنٹ کی جانی ہیں۔

اسی بارے میں