غزہ: اسرائیلی بمباری سے پانچ ہلاک

غزہ میں بمباری(فائل فوٹو)
Image caption غزہ میں رواں سال بائیس شہریوں سمیت پچپن فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

فلسطینی ذرائع اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطین میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد شدت پسند تھے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ’ فضائی حملے میں دہشت گردی کرنے والے ایک سکواڈ کو نشانہ بنایا گیا، جو اسرائیل پر راکٹ حملے کی تیاری کر رہے تھے۔‘

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں بائیس عام شہریوں سمیت پچپن فلسطینی ہلاک اور دو سو زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس میں شدت پسندوں کی جانب سے ایک سو اسی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیل میں گزشتہ اٹھارہ ماہ سے غزہ سے فائر کیے جانے والے راکٹ حملوں میں صرف ایک تھائی کاشت کار ہلاک ہوا ہے۔

دسمبر دو ہزار آٹھ میں غزہ میں بائیس روز کی اسرائیلی کارروائی کے بعد سے راکٹ حملوں میں واضح کمی آئی ہے۔

اسی بارے میں