عراق: القاعدہ سے تعلق، بیٹی قتل

فائل فوٹو
Image caption پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اُس لڑکی کا تعلق شدت پسندوں سے ہے

عراق میں پولیس کے مطابق ایک شخص نے بتایا ہے کہ اُس نے اپنی نوعمر بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

عراقی شخص کے بقول اُسے پتہ چلا تھا کہ اُس کی بیٹی کو القاعدہ نے خودکش بمبار کے طور پر بھرتی کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق اُس شخص نے اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف اُس وقت کیا جب پولیس نے اُس کی بیٹی کی گرفتاری کے لیے اُس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اُس لڑکی کا تعلق شدت پسندوں سے ہے۔

عراق میں موجودہ القاعدہ ماضی میں خواتین کو خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے کیونکہ وہ اپنے برقع کے اندر بم چھپاسکتی ہیں۔

اسی بارے میں