آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 جنوری 2011 ,‭ 21:41 GMT 02:41 PST

دنیا میں سالِ نو کا والہانہ استقبال

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

کلِک

دنیا بھر میں نئے عیسوی سال کے استقبال کا سلسلہ جاری ہے اور ایشیائی اور یورپی ممالک میں نئے سال کو منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شروع ہونے والی سال نو کی تقریبات ایشائی ممالک میں منائی جا رہی ہیں۔یورپ میں لاکھوں افراد نئے سال کا استقبال کرنے کےلیے سردی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سال نو کا والہانہ استقبال کر رہے ہیں۔

نئے سال کی تقریبات کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہوا جہاں ہزاروں لوگ نئے سال کے آغاز کے پر سڑکوں پر نکل آئے۔ نیوزی لینڈ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

کلِک سال نو کی تقریبات، تصاویر

آسٹریلیا میں نئے سال کی سب سے بڑی تقریب سڈنی ہاربر برج پر ہوئی جہاں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیاگیا اور ہزاروں افراد نے اس آتش بازی کا نظارہ کیا۔

ایشیا میں نئے سال کی پہلی تقریب ہانگ کانگ میں ہوئی جہاں لاکھوں لوگوں نے وکٹوریہ ہاربر میں جمع ہو کر نئے سال کی تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔

برطانیہ میں نئے سال کی تقریبات کو منانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور دریائے ٹیمز کے کنارے لندن آئی سے انتہائی دیدیہ زیب آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

لندن میں آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے ڈھائی لاکھ افراد دریائے ٹیمز کے کنارے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔

پاکستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نئے سال کا آغاز شہروں میں فائرنگ سے کیاگیا اور کراچی میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

برما میں فوجی حکمرانوں نے ملک میں نئے سال کی تقریابات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دو عشروں تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی آنگ سو چی نے برمی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر نئے عزم، نئے ولولے کے ساتھ جہدو جہد کرنے کے لیے اتحاد قائم کریں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نئے سال کا استقبال روایتی انداز میں نصف شب کو عبادت گاہوں میں گھنٹیاں بجا کر کیا گیا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔