عرب دنیا میں احتجاج کی لہر

تیونس میں حالیہ عوامی احتجاج کے بعد اردن اور یمن میں بھی عوامی احتجاج کی لہر آئی ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں ملکی پارلیمان کے باہر ایک ہزار کے قریب افراد نے مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ایک رہنما نے کہا کہ اردن میں بھی عوام اسی طرح مشکلات کا شکار ہیں جس کا تیونس کے عوام کو سامنا تھا۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علموں نے جلوس نکالا جس میں عرب دنیا کے سربراہوں کے خلاف انقلاب کے نعرے لگائے گئے۔ ان نعروں میں عرب سربراہوں کو دھوکے باز قرار دیا گیا۔