یوکرین کی شاعرہ جو ماسکو انعام لینے گئی تھیں

اینا یبلونسکایا
Image caption اینا اپنے ڈرامے’دی پیگنز‘ کے سکرین پلے پر انعام وصول کرنے کے لیے روس گئی تھیں

ماسکو ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے بم حملے میں یوکرین کی ایک ڈرامہ نگار اور شاعرہ اینا یبلونسکایا بھی ہلاک ہوئیں۔ انہیں اپنے ایک ڈرامے ’دی پیگنز‘ پر انعام ملنے والا تھا۔

انتیس سالہ یبلونسکایا جو روسی زبان میں لکھتی تھیں، بحرِ اسود پر واقع اوڈیسا سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کا اصل نام اینا میشوتینا تھا۔

لندن میں رائل کورٹ تھیٹر کا کہنا ہے کہ اینا کی ہلاکت کے باوجود اس سال اپریل میں ان کے ڈارمے ’دی پیگنز‘ کے کچھ حصوں کو لوگوں کے سامنے پڑھا جائے گا۔

ایک بیان میں تھیٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اینا کے لکھے ہوئے کھیل پورے روس میں دکھائے جاتے تھے اور اپنے فن کی وجہ سے اینا کو کئی ادبی انعامات کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اینا کے سوگواروں میں شوہر کے علاوہ تین سال بیٹی بھی ہے

اینا ایک میگزین کی طرف سے’دی پیگنز‘ کے سکرین پلے پر انعام وصول کرنے کے لیے روس گئی تھیں۔

گزشتہ برس انھوں نے لندن میں مصنفین کے لیے رائل کورٹ تھیٹر کی ورکشاپ میں شرکت کی تھی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں میں کئی غیر ملکی شامل ہیں۔ ان میں ایک برطانوی شہری گورڈن کیمبل بھی شامل ہیں جو مارکیٹنگ کے تجزیہ کار تھے۔

اسی بارے میں