عراق: بائیس شعیہ زائرین ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوبی قصبے رتبہ کے علاقے میں پیش آیا

عراق میں حکام کے مطابق مسلح افراد نے ملک کے جنوبی صوبے عنبر میں بائیس شعیہ زائرین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زائرین کی بس کو شام جاتے ہوئے سرحدی علاقے میں ایک صحرا میں چیک پوائنٹ پر روکا گیا۔

حکام کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار خواتین کو نیچے اترنے کو کہا اور اس کے بعد بس کو کسی اور مقام پر لے جا کر مردوں کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں شعیہ زائرین پر ہونے والے حملوں میں سینکڑوں افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

صوبے عنبر کے پولیس سربراہ میجر جنرل ہادی راجز نے رائیٹرز کو بتایا کہ بس میں تیس افراد سوار تھے جن میں سے بائیس مرد اور آٹھ خواتین شامل تھے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوبی قصبے رتبہ کے علاقے میں پیش آیا۔

اسی بارے میں