ماہرِماحولیات ونگاری متھائی انتقال کرگئیں

ونگاری متھائی تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ونگاری متھائی کو دنیا بھی میں ناانصافییوں کے خلاف جد و جہد کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

کینیا کی نوبل انعام یافتہ ماہرِ ماحولیات ونگاری متھائی انتقال کر گئی ہیں۔ انہیں دو ہزار چار میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔

ونگاری متھائی نوبل انعال حاصل کرنے والی پہلی افریقی خاتون تھیں۔ وہ اکہتر کی ہو چکی تھیں اور ان کا انتقال کینسر کے باعث کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوا ہے۔

بہت سے لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے لیکن ونگاری متھائی ایک عرصے کینسر کے خلاف لڑ رہی تھی۔ نیروبی سے بی بی سی کے نامہ نگار ول روس کا کہنا ہے کہ ونگاری متھائی کو نہ صرف کینیا میں بلکہ دنیا بھی میں ناانصافییوں کے خلاف جد و جہد کے باعث یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے انیس سو ستر میں گرین بیلٹ موومنٹ کی بنیاد ڈالی جس نے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔

انہیں دو ہزار چار میں جب نوبل انعام کے لیے منتخب کیا گیا تو دنیا میں بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی کیونکہ وہ ونگاری کی طرح ماحولیات، غربت اور امن کو ایک ہی سلسلے کی کڑیاں نہیں سمجھتے تھے۔

متھائی نے اپنے ملک میں، جہاں تنقید کو براداشت کرنے کی روایت نہیں ہے، ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پر انہیں کئی بار گرفتار ہونا پڑا اور جیل بھی کاٹنی پڑی۔

اسی بارے میں