سعودی عرب: ڈرائیونگ پر کوڑوں کی سزا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption کے انتخابات میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کی ایک عدالت نے ملک میں عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک عورت کو دس کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔

خاتون کا نام شیما بتایا گیا ہے ان پر جولائی میں جدہ کی سڑکوں پر کار چلانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

سعودی عرب میں عورتوں کی ڈرائیونگ کے حق کے لیے مہم چلانے والی تنظیم ’وومن ٹو ڈرائیو‘ کا کہنا ہے تنظیم نے پہلے ہی اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی ہے۔

حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد عورتوں نے حکومت پر دباؤ ڈانے کے لیے ڈرائیونگ کی تھی۔

عدالت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دو روز پہلے ہی سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اعلان کیا تھا کہ 2015 کے انتخابات میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

اسی بارے میں