فلسطینی درخواست پر غور شروع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی کی طرف سے رکنیت کی درخواست کو تنظیمی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر باقاعدہ غور کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔

سلامتی کونسل کی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو متوقع ہے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر لبنانی سفیر نواف سلام نے فلسطینی درخواست کو تنظمی کمیٹی کے حوالے کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں اس درخواست کو رائے شماری کے لیے پیش کیے جانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ امریکہ سلامتی کونسل میں فلسطینی رکنیت کی درخواست کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرنے کی پہلے ہی دھمکی دے چکا ہے۔

اسی بارے میں